۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا محمد تقی فاضل

حوزہ/ علامہ حسن زادہ عاملی رحمۃ اللہ علیہ علوم عقلی و نقلی نیز علوم رائجہ و علوم غریبہ تمام میں مکمل دسترس رکھتے تھے۔ ان شاء اللہ ان کے جلائے ہوئے چراغ تا ظہور امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف عالم اسلام کو روشنی دیتے رہیں گے جن سے ان کی یادیں تا قیام قائم دلوں میں زندہ رہیں گی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ حسن زادہ آملی ایک ہمہ جہت آفاقی شخصیت تھے۔ان جیسی شخصیات عدیم المثال ہیں۔ ان کی رحلت سے عالم اسلام ایک عظیم مفکر اور عہد ساز شخصیت سے محروم ہو گئی جن کا خلا پورا ہونا مشکل ہے حوزہ علمیہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام  راجن پور و جامعہ زینبیہ سلام اللہ علیہا راجن پور کے پرنسپل مولانا محمد تقی فاضل نے ایک تعزیتی اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ حسن زادہ عاملی رحمۃ اللہ علیہ علوم عقلی و نقلی نیز علوم رائجہ و علوم غریبہ تمام میں مکمل دسترس رکھتے تھے۔ ان شاء اللہ ان کے جلائے ہوئے چراغ تا ظہور امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف عالم اسلام کو روشنی دیتے رہیں گے جن سے ان کی یادیں تا قیام قائم دلوں میں زندہ رہیں گی۔ اللہ تعالی چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقہ میں انہیں بلند سے بلند تر مقام عطا فرمائے آمین۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .